اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی غیر متوقع کمی کر دی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی ہے، جس کے بعد نئی شرح سود 10.50 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مہنگائی کے رجحانات اور مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کی جانب سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا، تاہم مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے نے مارکیٹ کو حیران کر دیا۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے اس سے قبل مئی 2025 میں شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی تھی، جس کے بعد شرح سود طویل عرصے تک 11 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔

شرح سود میں حالیہ کمی سے کاروباری سرگرمیوں میں بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Related posts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا

آئی ایم ایف شرط: جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر

سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا