وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم

وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور ڈبل بینیفٹ اسکیم بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنشن کیسز سے متعلق 22 اپریل اور 19 جون کو جاری کیے گئے آفس میمورنڈمز کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والے افسران اور ملازمین کو اب پنشن اور تنخواہ دونوں لینے کی اجازت ہو گی۔

نئے نوٹیفکیشن کے تحت وزارت خزانہ نے دوبارہ ملازمت سے متعلق سابقہ احکامات واپس لینے کا اعلان کیا ہے اور ریٹائرڈ افسران کو دوبارہ تعیناتی کی صورت میں مکمل مالی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے مطابق ڈبل بینیفٹ اسکیم کی بحالی سے دوبارہ تعینات ریٹائرڈ ملازمین تنخواہ کے ساتھ اپنی پنشن بھی حاصل کر سکیں گے، جس سے سرکاری اداروں میں تجربہ کار افرادی قوت کی خدمات سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔

یہ فیصلہ سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افسران کی جانب سے طویل عرصے سے کیے جانے والے مطالبات کے بعد کیا گیا ہے۔

Related posts

ایل این جی کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم شعبے میں مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کا عمل شروع کرنے کی تیاری کرلی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ