عارف حبیب: پی آئی اے کو منافع بخش بنانے اور ملازمین کو کارکردگی کے مطابق تحفظ دینے کا عزم

کراچی: معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو منافع بخش ایئرلائن بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کو واضح پیغام ہے کہ جو بہترین کارکردگی دکھائے گا، وہی پی آئی اے میں رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ معاہدے کے تحت پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا، تاہم قومی ایئرلائن کو منافع بخش بنا کر ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو ادارے میں برقرار رکھا جائے گا۔

عارف حبیب نے کہا کہ دنیا بھر میں 1 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کی تعداد 7 کروڑ سے زیادہ ہے، جو پاکستان میں سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پاکستانی زیادہ سے زیادہ صرف پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں، اور ایئرلائن کو حج و عمرہ کے لیے ترجیح دی جائے گی۔

Related posts

آئی ایم ایف شرائط کے باعث ترقیاتی اخراجات محدود، وفاقی ترقیاتی پروگرام کا نصف بجٹ بھی استعمال نہ ہو سکا

آٓئندہ مالی سال میں پاکستان کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان

ایف بی آر کی محصولات میں کمی 868 ارب روپے تک پہنچ گئی، جون میں 2,752 ارب روپے جمع کرنا بڑا چیلنج