ایف بی آر نے دسمبر میں ریکارڈ ٹیکس وصولی کرلی، ماہانہ ہدف کا 99 فیصد حاصل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ ماہ دسمبر میں کسی بھی سال کے دسمبر کے مقابلے میں ریکارڈ ٹیکس ریونیو جمع کر لیا ہے۔

ایف بی آر حکام نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارے نے دسمبر میں 1427 ارب 10 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا، جو 1446 ارب روپے کے ماہانہ ہدف کا تقریباً 99 فیصد بنتا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اب تک کسی بھی سال کے دسمبر میں حاصل ہونے والی سب سے زیادہ ٹیکس وصولی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1310 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 1308 ارب روپے ٹیکس وصول کیا، جو 99.8 فیصد ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکس وصولی میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر میں ٹیکس وصولی 898 ارب روپے رہی تھی، جو دسمبر میں بڑھ کر 1427.1 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ معاشی سرگرمیوں میں بہتری اور ٹیکس انتظامیہ کی مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے، جبکہ آنے والے مہینوں میں ریونیو اہداف کے حصول کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے.

Related posts

ایف بی آر کی محصولات میں کمی 868 ارب روپے تک پہنچ گئی، جون میں 2,752 ارب روپے جمع کرنا بڑا چیلنج

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی توانائی منڈیوں کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا

ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت کی خبروں نے عالمی تیل مارکیٹ میں ہلچل مچا دی،