افغانستان کو چینی کی ریکارڈ برآمد، ملک میں چینی مہنگی ہو گئی

اسلام آباد: افغانستان کےلیے چینی کی برآمدات میں 4332 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق جولائی تا جنوری افغانستان کو چینی برآمد 26 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہی جب کہ گزشتہ سال اس عرصےمیں افغانستان کو چینی کی برآمد محض 59 لاکھ 30 ہزار ڈالرز تھی۔

سالانہ بنیادوں پر افغانستان کو چینی برآمد میں 25 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار ڈالرز اضافہ ہوا۔

افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کا ہے۔ گزشتہ 10 ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت 21 روپے 26 پیسے فی کلو بڑھی ہے۔ ملک میں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو تک ہے۔

وفاقی حکومت نے 2024 میں چینی کی برآمد کی اجازت دی تھی۔ جولائی تا اکتوبر ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ اکتوبر میں 5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

Related posts

ایف بی آر کی محصولات میں کمی 868 ارب روپے تک پہنچ گئی، جون میں 2,752 ارب روپے جمع کرنا بڑا چیلنج

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی توانائی منڈیوں کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا

ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت کی خبروں نے عالمی تیل مارکیٹ میں ہلچل مچا دی،