ریکوڈک منصوبے سےکتنے ارب ڈالر حاصل ہونگے؟ معلومات اسٹاک ایکسچینج میں جمع

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ریکوڈک منصوبےکی معلومات جمع کرادی گئی ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج میں دی گئی معلومات کے مطابق ریکوڈک کے آپریٹر بارک گولڈ نے منصوبےکی فزیبلٹی مکمل کرلی ہے، ریکوڈک منصوبےکی کان کنی عمر37 سال پر محیط ہے، ریکوڈک منصوبے پر دو مرحلوں میں کام ہوگا، پہلے مرحلے میں 5.6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

ریکوڈک منصوبے سے 1.31 کروڑ میٹرک ٹن تانبہ حاصل ہوگا اور 1.79 کروڑ اونس سونا پیدا ہونےکی توقع ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دی گئی معلومات کے مطابق فی ٹن تانبہ تقریباً 9 ہزار 813 ڈالرکا ہے جب کہ  فی اونس سونا تقریباً 3040 ڈالرکاہے۔ دونوں سے 37 سال میں 183ارب ڈالر مالیت کی دھاتیں اور تانبہ نکلےگا، اس میں سے تقریباً 91 ارب ڈالر بارک گولڈ کے ہوں گے، بلوچستان حکومت کا حصہ اندازاً 45 ارب ڈالر ہوگا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا 5.6 ارب ڈالر کے ریکوڈک مائننگ  پروجیکٹ میں 8.33 فیصد شیئر ہوگا، ریکوڈک پروجیکٹ کے 2028 میں پہلے مرحلے سے سالانہ 45 ملین ٹن پروسیسنگ شروع ہوگی۔

Related posts

سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی مکمل، یہ آئی ایم ایف کی اضافی شرط نہیں: وزیر خزانہ

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں پر غور، بیگیج اسکیم ختم کرنے کی تجویز