معمول سے کم بارشیں، تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی شدید کمی، خشک سالی کا خطرہ

اسلام آباد: رواں سال معمول سے کم بارشوں کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی شدید کمی ہوگئی۔

جیو نیوز کے مطابق مختلف دریاؤں میں پانی کا بہاؤ انتہائی کم سطح پر ہے جس کے باعث محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں خشک سالی کی صورت میں حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ماہ بھی ملک میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے اور بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر خشک سالی کا خطرہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ پاکستان میں ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک بارشیں معمول سے 40 فیصد کم ہوئیں، دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں سب سے کم بارشیں ہوئیں۔

حکام کے مطابق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جسم میں خریف سیزن کے لیے دستیاب پانی کا تخمینہ اور دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

Related posts

وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ مسماری کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ مسماری کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

3 سال میں 74 ہزار 474 مسافر بیرونِ ملک جانے سے روک دیے گئے، ایف آئی اے کی دستاویز سامنے آگئی