ملک میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں آج سونےکی فی تولہ قیمت 2 ہزار  روپےکم ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 ہزار  روپےکم ہونےکے بعد 3 لاکھ 18 ہزار  روپے ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ 1715 روپےکم ہوکر  2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے ہے۔

 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 28 ڈالر کم ہوکر 3010 ڈالر فی اونس ہے۔

Related posts

سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی مکمل، یہ آئی ایم ایف کی اضافی شرط نہیں: وزیر خزانہ

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں پر غور، بیگیج اسکیم ختم کرنے کی تجویز