مائنز اینڈ منرل بل عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنا مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے: اختیار ولی

وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر برائے خیبرپختونخوا امور اختیارولی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل بل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنا مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنے بیان میں اختیارولی کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں قدرتی وسائل میں کرپشن سے متعلق وائٹ پیپر جاری کریں گے اورخیبرپختونخوا میں کون کون مال بنارہا ہے سب سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام دشمن پالیسیوں کو پروان چڑھایا، پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں ملک میں انتشار ہو، پاکستان دیوالیہ ہوجائے لیکن ملکی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ مائنز اینڈ منرل بل پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنا مذموم عزائم کو ظاہر کرتا ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بھونڈی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اختیار ولی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواریوں نے ہمیشہ بلیک میلنگ کی سیاست کی، خیبرپختونخوا حکومت کو عوام دشمن پالیسیاں ترک کرنا ہوں گی۔

Related posts

رانا ثنااللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے سسٹم سے متعلق حالیہ بیان پر وضاحت

پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان اسلحہ اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ اور خطے کے لیے ایک اہم اور تاریخی پیشرفت قرار