عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی، ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی فی لیٹر کتنی کمی بنتی ہے؟

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 60.12 ڈالر فی بیرل پرآگیا اور 31 مارچ کو برینٹ خام تیل کی قیمت 74.74 ڈالرتھی۔

یکم اور2اپریل کوبرینٹ خام تیل کی قیمت معمولی اضافےسے 74.95ڈالرفی بیرل ہوئی لیکن 2 اپریل کے  بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت 14 ڈالرفی بیرل سے زائد کم ہوئی۔

اُدھر ملک میں پیٹرول ڈیزل پر فی لیٹرلیوی بھی پوری70 روپے لگی ہوئی ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی سے پیٹرول اورڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 12روپے تک کمی بنتی ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس پیٹرول اورڈیزل پرجی ایس ٹی لگانے کا اختیار بھی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمت نے جی ایس ٹی لگانا آسان کردیا۔

Related posts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا

آئی ایم ایف شرط: جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر

سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا