امریکی ٹیرف: پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر سے زائدکی کمی کا خدشہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف سے پاکستانی برآمدات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے 29 فیصد جوابی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک کمی آسکتی ہے۔

پائیڈ رپورٹ کے مطابق پاکستانی ایکسپورٹس میں 25 فیصد کمی ہونے کا خدشہ ہے اور  پیداوار متاثر ہونے سے 5 لاکھ ملازمتیں ختم ہوجائیں گی جب کہ صورتحال کا فائدہ بھارت اور بنگلا دیش اٹھا سکتے ہیں۔

 پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پاکستان کے لیے خطرہ ضرور ہے لیکن ساتھ ہی اپنی برآمدی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کرنے اور مستقبل کے لیے بہتر حکمت عملی بنانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Related posts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا

آئی ایم ایف شرط: جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر

سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا