ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان

ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے پاکستان میں سماجی تحفظ پروگرام کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان  کر دیا۔

بینک کے مطابق نئی مالی معاونت سے پاکستان کے 93 لاکھ افراد مستفید ہوں گے ، پروگرام میں غریب خواتین اور ان کے خاندان شامل ہیں۔

 ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی معاونت کے تحت بچوں اور نوجوانوں کو تعلیم کے لیے مشروط رقم منتقل کی جائے گی ، آفت زدہ علاقوں میں خواتین، بچوں کے لیے صحت اور غذائیت تک رسائی میں اضافہ کیا جائے گا۔

 بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے مزید بتایا کہ پاکستان، افغانستان اور کرغزستان جیسے ممالک اب بھی غربت اور بنیادی سہولیات تک محدود رسائی سمیت سنگین چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات  ہوئی جس میں پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے جزوی کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی میں معاونت کی درخواست کی گئی۔

Related posts

آٓئندہ مالی سال میں پاکستان کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان

ایف بی آر کی محصولات میں کمی 868 ارب روپے تک پہنچ گئی، جون میں 2,752 ارب روپے جمع کرنا بڑا چیلنج

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی توانائی منڈیوں کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا