آئندہ بجٹ میں صنعتوں کے خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جانے امکان

آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں جاری ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلئے ریلیف کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صنعت کاروں کی تجاویز کی روشنی میں ریلیف کے اقدامات تجویز کیے اور وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں پیداواری صنعت کو خام مال میں ریلیف دینے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ بجٹ میں صنعتوں کے خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جانے امکان ہے، بجٹ میں خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے سے ٹیکس ری فنڈ کا حجم کم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں تعمیراتی صنعتوں کے لیے بھی خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا امکان ہے جبکہ بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیرغور ہے اور پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کے ساتھ ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر بھی خصوصی سیشن ہوگا اور وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو راضی کیا جائے گا۔

Related posts

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملہ عارضی طور پر روکنے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ مذاکرات میں پاکستان پر ٹیکس اصلاحات تیز کرنے کے لیے دباؤ بڑھا دیا

ایف پی سی سی آئی کی بجٹ 2026-27 تجاویز، تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا مطالبہ