اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح بناکر منفی پر بند ہوا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج نئی بلند ترین سطح بناکر منفی پر بند ہوا۔

آج کاروباری روز کے اختتام پر  100 انڈیکس مجموعی طور پر 312 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 19 ہزار 649 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 965 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 پوائنٹس رہی جو انڈیکس کی تاحال بنائی گئی بلند ترین سطح ہے،  100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح ایک لاکھ 19 ہزار 541 پوائنٹس رہی۔

بازار میں آج 57.22 کروڑ شیئرز کے سودے 29 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 389 ارب روپے ہے۔

Related posts

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ مذاکرات میں پاکستان پر ٹیکس اصلاحات تیز کرنے کے لیے دباؤ بڑھا دیا

ایف پی سی سی آئی کی بجٹ 2026-27 تجاویز، تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا مطالبہ

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروبار عارضی طور پر معطل