آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

اسلام آباد:  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں  نان فائلرز  پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے، بجٹ میں  نان فائلرز کے  یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے جب کہ نان فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر1.2 فیصد متوقع ہے۔ 

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 850 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے، مقامی تیار کردہ گاڑیوں پر  جی ایس ٹی کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے جب کہ  پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی ہے۔ 

ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ میں بینک ڈیپازٹس، بچت اسکیموں،کیپیٹل گین اور منافع پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے جب کہ سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ 

Related posts

ایل این جی کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم شعبے میں مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کا عمل شروع کرنے کی تیاری کرلی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ