پاکستان معاشی طور پر خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا مقابلہ کرنےکیلئےتیار ہے: وزیرخزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پاکستان معاشی طور  پر خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا مقابلہ کرنےکے لیے تیار ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خطےکی صورتحال کے تناظر میں معاشی معاملات کا جائزہ لیا ہے، ہم ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنےکے لیے تیار ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دینےکا خواہاں ہے،یو ایس ٹیرف پر امریکاسے بات ہوئی ہے،گزشتہ روز امریکی سیکرٹری کامرس سے بات ہوئی، برآمات بڑھانےکے لیے صنعتوں کی ترقی پر فوکس کرنا ہے۔

 وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہماری ایکسپورٹ انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے، ٹیکس نیٹ، توانائی اور ایس او ایز میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

Related posts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا

آئی ایم ایف شرط: جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر

سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا