مشرق وسطیٰ میں جنگ: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ

سنگاپور: مشرق وسطیٰ میں جنگ میں شدت کے بعد عالمی منڈی میں کاروبار کے پہلے دن خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

 عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ تقریباً 80 ڈالر جبکہ عالمی گیس قیمت 3 ڈالر 90 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہورہی۔ 

اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔

واضح رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت بھی متاثر ہوگی۔

تجزیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا، تیل 75 ڈالرفی بیرل ہونے سے پاکستانی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں2.3 ارب ڈالرکا اضافہ ہوسکتا ہے، تیل 80 ڈالر فی بیرل ہونے سےکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں دو بلین ڈالر کا منفی اثر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق تیل 85 ڈالر فی بیرل ہونے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر 3.1 ارب ڈالر منفی اثر ہوگا، تیل 90 ڈالر فی بیرل ہونے پرکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 3.49 ارب ڈالر اضافہ ہوسکتا ہے۔

Related posts

حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کی

ایل این جی کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم شعبے میں مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کا عمل شروع کرنے کی تیاری کرلی