مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 3855 پوائنٹس گرگیا

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر شدید اثرات سامنے آنے لگے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 3855 پوائنٹس کم ہوکر 116167 پربند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک مرحلے پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 4000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوچکی تھی مگر اس کے بعد 500 پوائنٹس کی ریکوری دیکھی گئی۔

حصص بازار میں 59 کروڑ شیئر کے سودے 23 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 473 ارب روپے کم ہوکر 14063 ارب روپے ہے۔

Related posts

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیے — فی کلو 500 روپے تک جاپہنچی

گوشت کی ملائیشیا برآمد میں رکاوٹوں کے حل کے لیے ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار 600 روپے سستا