وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب: آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ مکمل، این ایف سی ایوارڈ پر اگلے ہفتے اجلاس ہوگا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کر لیا ہے اور این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے اگلے ہفتے اجلاس ہوگا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے اور اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ اہم ہے اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے ادائیگی کے توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، جبکہ مجموعی طور پر برآمدات میں پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ آئی ٹی شعبے میں ماہانہ بہتری دیکھی جا رہی ہے اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ آئی ٹی سیکٹر بہترین کارکردگی پیش کر رہا ہے اور حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی نے قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر ڈالا ہے اور پانڈا بانڈ کا جلد اجراء متوقع ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سب کچھ ’’پاکستان فرسٹ‘‘ کے ایجنڈے کے تحت آگے بڑھا رہی ہے.

Related posts

امریکا–ایران کشیدگی نے عالمی منڈیوں کو ہلا دیا، خام تیل 87 ڈالر سے تجاوز، اسٹاک مارکیٹیں دباؤ میں

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا

آمدنی اور طرزِ زندگی میں تضاد پایا گیا تو آڈٹ ہوگا، کوئی بھی تاجر صرف معمولی رقم دے کر ٹیکس سے مستثنیٰ نہیں ہوسکتا: چیئرمین ایف بی آر