لاہور ڈیولپمنٹ پلان فیز 2 کا آغاز، شہر کی 6,284 گلیاں اپ گریڈ کی جائیں گی

لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد لاہور کے ہر محلے کو روشن، آباد اور باعزت بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق لاہور شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، جس میں میونسپل کارپوریشن کی 5,798 اور WASA کی 486 گلیاں شامل ہیں۔ منصوبے کے مطابق یہ کام آئندہ سال 30 جون تک مکمل کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان فیز ٹو سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تفصیلی بریفنگ وصول کی اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ لاہور کے ہر محلے کو ٹوٹ پھوٹ سے آزاد، روشن اور شہریوں کے لیے فخر کی علامت بنایا جائے گا، تاکہ شہر کی ہر گلی رہائش کے لیے جدید اور قابل فخر ہو۔

یہ منصوبہ لاہور کی ترقی اور شہری سہولیات میں انقلاب کے مترادف ہوگا اور شہر کی خوبصورتی و معیار زندگی میں نمایاں اضافہ کرے گا.

Related posts

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنے ٹیکس اور مارجنز شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نورین نیازی کا بیان بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان کی کامیابی سے انہیں تکلیف ہے: عظمیٰ بخاری

نورین نیازی کا معرکۂ حق سے متعلق متنازع بیان، سیاسی و دفاعی حلقوں میں شدید ردعمل