آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، اسٹیٹ بینک کے ذخائر فنڈ کے مقررہ 14 ارب ڈالر ہدف سے زائد ہوگئے

کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری ہوگئی ، اسٹیٹ بینک کے ذخائر فنڈ کے مقررہ 14 ارب ڈالر ہدف سے زائد ہوگئے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2025 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ 14.51 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں زرمبادلہ ذخائر 5.12 ارب ڈالر بڑھے ہیں، مالی سال 24 کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 9.39 ارب ڈالر تھے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ بہتری اور متوقع ان فلوز وقت پر موصول ہونے سے زر مبادلہ ذخائر بہتر ہوئے۔

اسی دوران آئی ایم ایف کی ایک اور شرط بھی پوری ہوگئی اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر فنڈ کے مقررہ 14 ارب ڈالر ہدف سے زائد ہوگئے۔

Related posts

چینی، سگریٹ، کھاد اور سیمنٹ کی صنعت میں نمایاں کامیابی کے بعد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (ٹی ٹی ایس) کا دائرہ کار مزید وسعت دینے کا فیصلہ

نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025 جاری، بجلی مہنگی، ڈسکوز ناکام، گردشی قرض میں 397 ارب روپے کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ڈیڑھ گھنٹے میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا