اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خاتون مسافر سے منشیات برآمد

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خاتون مسافر سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق تلاشی پر پاکستانی نژاد برطانوی خاتون مسافر کی چپلوں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔

ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون مسافر غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے استنبول جا رہی تھی، خاتون کو ائیرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکار کی جانب سے پروٹوکول بھی دیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے اہلکار کے ملزمہ کو پروٹوکول دینے کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Related posts

کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پنجاب پولیس میں کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں تیزی، 10 روز میں 210 افسران و اہلکار عہدوں سے فارغ