کراچی: اورنگی ٹاؤن میں شوہر نے بچوں کی موجودگی میں بیوی کا گلا کاٹ دیا

کراچی: اورنگی ٹاؤن بنارس کالونی میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق  بنارس فرنٹیئر کالونی نمبر 2 میں سیڑھی بابا مزار کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی ۔

پولیس کا بتانا ہےکہ  مقتولہ کی عمر 40 سال ہے جسے تیز دھار آلے سے گلے پر وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔

 ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون  کے  قتل میں اس کا شوہر شعیب ملوث ہے، قتل میں استعمال ہونے والا چھرا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ قتل کے وقت مقتولہ کے 4 میں سے 3 بچے گھر پر تھے۔

Related posts

کراچی: ای چالان سسٹم لاکھوں چالان جاری کرنے کے باوجود اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام

پنجاب میں منشیات فروشوں کے ساتھ 9 مبینہ مقابلے، 9 ملزمان ہلاک

اسلام آباد: لوئی بھیر میں بیوٹی سیلون کی ملازمہ پر مبینہ تشدد — پولیس نے ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا