شاہ محمود پارٹی کو لیڈ کرنے نہیں جارہے، پارٹی لیڈر عمران خان ہی ہیں: سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی : پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شاہ محمود کو پارٹی سربراہی دیے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے، ہم صبح 10 بجے کے جیل آئے ہیں اور ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ہیں کہ فیملی اور  وکلا سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، آئین کا تقاضا ہے کہ ٹرائل اوپن ہو، اندر ٹرائل ہورہا ہے اور وکلا کو باہر بٹھایا ہوا ہے،  آئین کی دھجیان اڑائی جارہی ہیں۔

سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ بند کمرا ٹرائل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہیے، شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیر سماعت ہیں اور وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے لیڈر عمران خان ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں، یہ غلط بات اور مفروضہ ہے کہ شاہ محمود پارٹی کو لیڈ کرنے جارہے ہیں تاہم شاہ محمود کا عہدہ قائم ہے۔ 

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا