سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

سوات:  پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں  3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 ڈی پی او کے مطابق  پولیس اور سی ٹی ڈی نے سوات کے علاقے پارڑئی میں کارروائی کی۔

 ڈی پی او نے بتایا کہ فورسز کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت  اجمل، وقاص اور عبدالغفار کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ہنگو کے علاقے تورہ وڑی میں دورانِ آپریشن دہشت گردوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

Related posts

کراچی: ای چالان سسٹم لاکھوں چالان جاری کرنے کے باوجود اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام

پنجاب میں منشیات فروشوں کے ساتھ 9 مبینہ مقابلے، 9 ملزمان ہلاک

اسلام آباد: لوئی بھیر میں بیوٹی سیلون کی ملازمہ پر مبینہ تشدد — پولیس نے ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا