اسلام آباد: لوئی بھیر میں بیوٹی سیلون کی ملازمہ پر مبینہ تشدد — پولیس نے ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا

اسلام آباد کے علاقے لوئی بھیر میں بیوٹی سیلون میں کام کرنے والی لڑکی پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا اور دورانِ تشدد اس کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران ویڈیو میں نظر آنے والے تمام افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ یہ واقعہ دراصل ڈیڑھ ماہ قبل راولپنڈی کی حدود میں پیش آیا تھا، اور ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور متاثرہ لڑکی کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کی جائے گی.

Related posts

منشیات فروشی کیس: انمول عرف پنکی کے خلاف عبوری چالان عدالت میں جمع، اہم انکشافات سامنے آگئے

چکوال فائرنگ کیس: سی سی ڈی اہلکار کی مبینہ غفلت سے آسٹریلوی نژاد بچی جاں بحق، تحقیقات میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں سامنے آگئیں

کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا