کچےکے ڈاکو 4 شہریوں کو اغوا اور 60 بھینسیں چھین کر فرار ہوگئے

رحیم یارخان کےکچے کے علاقے آباد پور میں 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا ۔ 

ڈاکو شہریوں کو  اغواکرنےکے ساتھ ساتھ 60 بھینسیں بھی چھین کر  فرار ہوگئے، واقعےکی  ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ 20 سے زائد ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ آباد پور میں درج کرلیا۔

 مغویوں میں ظہیر، نیاز احمد، جبار  اور  الطاف شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں اور چھینی گئی بھینسوں کی بازیابی کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔

Related posts

کراچی: ای چالان سسٹم لاکھوں چالان جاری کرنے کے باوجود اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام

پنجاب میں منشیات فروشوں کے ساتھ 9 مبینہ مقابلے، 9 ملزمان ہلاک

اسلام آباد: لوئی بھیر میں بیوٹی سیلون کی ملازمہ پر مبینہ تشدد — پولیس نے ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا