ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

ایشیا کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل ہوگیا اور شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا۔

 ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔ پاکستان، بھارت، یو اے ای  اور عمان کو گروپ  اے میں شامل کیاگیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ بی میں شامل ہیں۔

ایشیاکپ میں پہلا میچ 9 ستمبرکو افغانستان اور ہانگ کانگ کےدرمیان کھیلاجائےگا۔

12 ستمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

 پاکستان اپنا تیسرا میچ  یو اے ای کے خلاف 17 ستمبر کو کھیلے گا۔ ایشیا کپ میں 20 ستمبر  سے سپر فور  مرحلے کا آغاز ہوگا، 20 ستمبر کو بی ون اور بی ٹو کے درمیان میچ ہوگا جبکہ 21 ستمبر کو  اے ون اور اے ٹو کے درمیان میچ کھیلا جائےگا۔

پاکستان اور بھارت کا دوسرا میچ 21 ستمبرکو ہونےکا امکان ہے، پاکستان اور بھارت سپر فور میں پہنچے تو ان کا مقابلہ 21 ستمبر کو ہوگا۔

فوٹو: ای سی سی 

یاد رہے کہ آج ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔

فوٹو: ای سی سی 

Related posts

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ نظام ازسرِنو ترتیب، کارکردگی کو مرکزی حیثیت دے دی گئی

فیفا ورلڈ کپ 2026: مراکش نے برازیل کو ڈرا پر روک دیا، قطر اور سوئٹزرلینڈ بھی برابر، اسکاٹ لینڈ کی فتح

ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ ٹیم کو دھچکا، کھلاڑیوں کا سامان چوری ہونے کا انکشاف