کراچی: شکی شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

کراچی: لیاری میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لیاری میں مرزا آدم خان روڈ پر واقع کوئلہ گودام کے ایک گھر میں فائرنگ سے 45 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی شناخت بختاور کے نام سے ہوئی جو 7 بچوں کی ماں تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بختاور کو اس کے شوہر نواب نے فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواب کو گرفتار کرلیا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے، ملزم نواب اپنی بیوی پر موبائل فون پر بات کرنے کے حوالے سے شک کرتا تھا  جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات فائرنگ تک جا پہنچی۔

Related posts

15 سال قبل کراچی سے چھینی گئی پرتعیش پراڈو گاڑی اسلام آباد سے برآمد

لاہور: سابق پولیس اہلکار نوسربازوں کے گینگ کا سرغنہ نکلا

امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش جے آئی ٹی سے لے کر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے