سیال موڑ کے قریب موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی، ملزم گرفتار

سیال موڑ کے قریب موٹروے پولیس نے حفاظتی باڑ اور درخت چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری کی گئی 150 میٹر باڑ اور لکڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران تین ملزمان کھیتوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم گرفتار ملزم کی شناخت ندیم شہزاد ساکن ضلع سرگودھا کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی زاہد نزیر وریاہ نے پٹرولنگ افسران کی بروقت کارروائی اور کارکردگی کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کے حوالے سے کوٹ مومن تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے استغاثہ جمع کروا دیا گیا ہے۔

سید عمران احمد، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

کراچی: ای چالان سسٹم لاکھوں چالان جاری کرنے کے باوجود اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام

پنجاب میں منشیات فروشوں کے ساتھ 9 مبینہ مقابلے، 9 ملزمان ہلاک

اسلام آباد: لوئی بھیر میں بیوٹی سیلون کی ملازمہ پر مبینہ تشدد — پولیس نے ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا