فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک

فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں ہلاک ہوا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گل رحمان عرف استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق یہ دہشت گرد افغان صوبے ہلمند میں 17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گل رحمان فتنہ الہندوستان مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا، دہشت گرد گل رحمان سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔

ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 26 افراد کو شہید کر دیا گیا تھا جبکہ فورسز کی کارروائی میں 33 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے تھے اور 350 سے زائد یرغمالیوں کو بازیاب کرایا گیا تھا۔  

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا