کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔
سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 10 ہزار روپے کا چالان
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے چالان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ
“گاڑی کا 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا۔
اس وقت گاڑی میرا ڈرائیور چلا رہا تھا، اور یقینی طور پر میں خود یہ چالان جمع کرواؤں گا۔”
انہوں نے کہا کہ مذکورہ گاڑی سندھ پولیس کے سی پی او آفس کے پتے پر رجسٹرڈ ہے۔
ڈرائیور کو سخت ہدایت
ڈی آئی جی پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ چالان کے بعد ڈرائیور کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ
“سیٹ بیلٹ کے استعمال میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین تمام شہریوں پر یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں، اور پولیس افسران خود بھی ان پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔