لاہور: ڈی ایس پی عثمان حیدر نے اہلیہ اور بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا

لاہور: ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا ہے اور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق عثمان حیدر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ملزم نے ایک ماہ قبل بیوی اور بیٹی کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کروائی تھی، جس سے ابتدا میں یہ معاملہ گمشدگی کے طور پر سامنے آیا تھا۔

ڈی آئی جی کے مطابق عثمان حیدر کی بیٹی کی لاش کاہنہ سے اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کی گئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے اور ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ واقعہ پولیس اور عوام کے لیے صدمے کا سبب بنا، کیونکہ ابتدائی طور پر یہ معاملہ اغوا کے طور پر رپورٹ کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے.

Related posts

کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن، سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پنجاب پولیس میں کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں تیزی، 10 روز میں 210 افسران و اہلکار عہدوں سے فارغ