پنجاب میں منشیات فروشوں کے ساتھ 9 مبینہ مقابلے، 9 ملزمان ہلاک

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکاروں کے ساتھ منشیات فروشوں کے 9 مبینہ مقابلوں میں 9 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

لاہور میں صورتحال

پولیس کے مطابق لاہور کے گرین ٹاؤن، کاہنہ، سول لائنز، کینٹ، ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی منشیات کے ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جارہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لیے فائرنگ کی۔
• جواب میں کارروائی کے دوران 6 زیر حراست ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
• ہلاک ملزمان میں فرید، محسن، آصف، فاروق، رمضان اور وسیم شامل ہیں۔

دیگر اضلاع
• حویلی لکھا: منشیات فروش پرویز عرف بگی ہلاک، ملزم کے قبضے سے پستول، موٹر سائیکل اور چرس برآمد ہوئی، ملزم کے دیگر ساتھی فرار۔
• شیخوپورہ: منشیات فروش نثار عرف ٹونڈا ہلاک، ملزم 40 سے زائد منشیات کے مقدمات میں مطلوب، دو ساتھی فرار۔
• ننکانہ صاحب: منشیات فروش اعجاز عرف ججی ہلاک، ملزم 7 مقدمات میں مطلوب، دو ساتھی فرار۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرنے کا بتایا ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اور کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ مبینہ مقابلے پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری پولیس مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد منشیات کی خرید و فروخت اور جرائم کی روک تھام ہے.

Related posts

کراچی: ای چالان سسٹم لاکھوں چالان جاری کرنے کے باوجود اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام

اسلام آباد: لوئی بھیر میں بیوٹی سیلون کی ملازمہ پر مبینہ تشدد — پولیس نے ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا

کراچی: ایک ماہ میں 93 ہزار سے زائد ای چالان، جرمانے کی رقم 71 کروڑ روپے سے زائد