کراچی: ڈکیتوں کی موٹر سائیکل سوار فیملی پر فائرنگ، حاملہ خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے  سائٹ سپر ہائی وے پر ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے حاملہ  خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار  میاں بیوی پر 2  مسلح ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ حاملہ تھی جس کی شناخت 25 سالہ صائمہ زوجہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے اطراف میں لگے کیمروں کی فوٹیج  اور جیو فینسنگ کے حصول سمیت تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

دوسری جانب ملیر سٹی کے علاقے میں بھی جھگڑے کے دوران  فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مرنے والے شخص کی شناخت 40 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کو جھگڑے کے دوران قتل کیا گیا، جائے وقوعہ سے 30  بور کے 4 خول ملے ہیں۔

ادھر  فیڈرل بی ایریا بلاک 21 میں رہائیشی فلیٹ سے خاتون کی 10 دن پرانی لاش برآمد ہوئی، خاتون کی شناخت 65 سالہ نزعت فاطمہ زوجہ عبد الباری کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا بتانا  ہے کہ خاتون فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھی، لاش کا پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ اور مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔

مزید برآں  بھیم پورہ امام بارگاہ کے قریب گھر سےبھی نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی شناخت 19 سال کے دین اسلام کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا بتانا کے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش جے آئی ٹی سے لے کر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس — صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاجوں کی تفصیلات جاری کر دیں