پشاور میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق

مقتولین جمیل چوک ایک شادی ہال میں کھانا کھا کر نکلے تھے، پولیس

تھانہ پھندو پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین جمیل چوک میں واقعے شادی کی تقریب سے نکلے تھے۔

تھانہ پھندو پولیس کے چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، مقتولین میں ایک تعلق علاقہ ہزار خوانی جبکہ 4 کا تعلق علاقہ بڈھ بیر سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین جمیل چوک ایک شادی ہال میں کھانا کھا کر نکلے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Related posts

کراچی: ای چالان سسٹم لاکھوں چالان جاری کرنے کے باوجود اسٹریٹ کرائم روکنے میں ناکام

پنجاب میں منشیات فروشوں کے ساتھ 9 مبینہ مقابلے، 9 ملزمان ہلاک

اسلام آباد: لوئی بھیر میں بیوٹی سیلون کی ملازمہ پر مبینہ تشدد — پولیس نے ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا