بلوچستان حکومت کا بھارت میں وفات پانے والے آریان کی والدہ کی اپیل پر نوٹس

انڈین اسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان نے ادا کردیے، شاہد رند

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارت میں زیرعلاج وفات پا جانے والےبچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق انڈین اسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان نے ادا کردیے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ لواحقین کی پاکستان واپسی کے لئے حکومت بلوچستان نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ بھارت سے آریان کی میت اور لواحقین کی واپسی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی پے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق تمام تر فضائی اخراجات بھی حکومت بلوچستان ادا کر رہی ہے، حکومت بلوچستان لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے ، تمام تر معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

شاہد رند کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آریان کے انتقال پر تعزیت و دکھ کا اظہار کیا ہے

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ نے صوبائی حکام کو آریان کی ڈیڈ باڈی اور لواحقین کی واپسی تک تمام تر معاملات میں مکمل رہنمائی و معاونت کی ہدایت کر دی ہے۔

Related posts

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے اپنی 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈل کیا

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ