ملتان : اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے مرکزی ملزمان گرفتار

ملتان سے اربوں روپےکے آن لائن فراڈ کے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق  گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع لیہ سے ہے، دونوں ایک سال سے مفرور تھے۔

این سی سی آئی اے ملتان میں اسکینڈل سے متعلق درجنوں انکوائریاں درج ہیں،  جنوبی پنجاب کے شہریوں سے اربوں روپے کا آن لائن مالیاتی فراڈ کیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ملزمان جعلی تجارتی منصوبوں کے ذریعے اربوں روپے بٹور چکے تھے۔

ملزمان کی جانب سے شہریوں کو سرمایہ کاری پر 30 فیصد منافع کا جھانسا دیا جاتا  تھا۔

Related posts

15 سال قبل کراچی سے چھینی گئی پرتعیش پراڈو گاڑی اسلام آباد سے برآمد

لاہور: سابق پولیس اہلکار نوسربازوں کے گینگ کا سرغنہ نکلا

امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش جے آئی ٹی سے لے کر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے