ایران اسرائیل جنگ اور سیز فائر، 16 دن بعد مشہد سے پہلی پرواز کی کراچی آمد

ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ اور پھر سیز فائر کے بعد ایران کے شہر مشہد سے ایران کی سرکاری ائیر لائن کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ 

ایران ائیر کی پرواز آئی آر 816 ائیربس اے 319 طیارے کے ذریعے آپریٹ کی گئی ہے۔ 

طیارے نے رات 1:13 بجے کراچی لینڈ کیا جبکہ واپسی کی پرواز آئی آر 813 کراچی سے دارالحکومت تہران کیلئے شیڈول تھی مگر پرواز 817 مشہد کے لیے ہی روانہ ہوئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور پھر دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے بعد سیز فائر ہوا، تب سے ایران کا فلائٹ آپریشن معمول پر نہیں آسکا۔ 

ایران کے شہر مشہد سے 16 دن بعد یہ پہلی پرواز کراچی آئی ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا