این سی سی آئی اے کے جوئے کی ایپ کی تشہیر کی انکوائری میں اقرا کنول طلب

این سی سی آئی اے کے جوئے کی ایپ کی تشہیر کی انکوائری میں اقرا کنول کو طلب کرنے کے نوٹس کا جواب جمع کروا دیا

اقرا کنول نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کو اپنا وکیل مقرر کر لیا۔اقرا کنول نے اپنے وکیل کے زریعے این سی سی آئی اے کو تحریری جواب جمع کرا دیا وکیل نے تحریری جواب میں کہا کہ اقراء کنول معروف سوشل میڈیا آرٹسٹ ہیں۔ اقرا کنول حاملہ ہیں اور ڈاکٹرز کے مطابق انکی ڈیلیوری قریب ہے۔ اس حالت میں اقرا کنول کا این سی سی آئی اے کے سامنے ہیش ہونا ممکن نہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق اقرا کنول کو ریکوری کے لیے کم از کم دو ماہ چاہیے۔صحت یاب ہوتے ہی اقرا کنول تفتیش میں بھرپور تعاون اور ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔اقرا کنول کو این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے کم از کم دو ماہ دیے جائیں۔اقرا کنول کے خلاف انکوائری کا آغاز 28 اگست کو کیا گیا۔اقرا کنول پر جوئے کی ایپس کی پروموشن کا الزام ہے۔

Related posts

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کی چار ماہ میں بڑی کامیابیاں، 14 ٹن منشیات ضبط — مشترکہ پریس بریفنگ

کراچی: ای چالان سسٹم کی خامیاں نمایاں، شہریوں کو غلط چالان موصول ہونے لگے، شدید پریشانی میں مبتلا

پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ: ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت ڈائریکٹر جنرلز اب مینجنگ ڈائریکٹر کہلائیں گے