ملک میں مون سون کا دسواں اسپیل آج داخل ہوگا، کراچی سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں متوقع

ملک میں مون سون کا دسواں اسپیل آج داخل ہوگا، جس کے باعث مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سندھ میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

پیر سے بدھ تک کراچی میں بھی موسلا دھار بارشیں برسنے کا امکان ہے جبکہ حکام نے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر بارشوں کی پیش گوئی ہے۔ مری، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ،  سیالکوٹ اور نارووال میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ پنجاب کے پہلے سے متاثرہ علاقوں میں مزید سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ندی نالوں کے قریب آبادیاں محفوظ انخلاء کے راستوں کی نشاندہی کریں اور ہنگامی کٹ تیار رکھیں۔ زیر آب سڑکوں اور پلوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔ سیلابی پانی کے باعث وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اپنائیں اور  ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

Related posts

ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور، عوام کو مزید ریلیف دینے کی کوشش جاری: وفاقی وزیر پیٹرولیم

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا، ڈیزل پر لیوی 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی