عمرے کی آڑ میں غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام

عمرے کی آڑ میں غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ایئرپورٹ پر کاروائی عمرے پر جانے والے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

مسافروں میں محمد مزمل، محمد اوسامہ، محمد طاہر اور محمد منیب شامل تھے مسافر فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب جا رہے تھے امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا مسافر عمرے کی آڑ میں لیبیا جا رہے تھےمسافروں نے بعد ازاں غیر قانونی طور پر لیبیا کے سمندری راستے سے یورپ جانا تھامسافروں نے اس سے قبل بھی کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے کی کوشش کی مسافر لیبیا جانے کے لئے نوید الحسن نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھےمسافروں کے موبائل فونز سے غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کے شواہد برآمد کر لیے گئےایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔

Related posts

پنجاب کی جیلوں کے لیے 32 جونیئر سائیکالوجسٹس کی تربیت مکمل، تقریب تقسیمِ اسناد کا انعقاد

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ماحول دوست وژن سے پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کا رجحان کم ہونے لگا

پاکستان کے پہلے ’انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس‘ کا آغاز — وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر تیار