پنجاب کے دریا/صورتحال

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے۔ہیڈ محمد والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 410.5 فٹ تک ہے جبکہ انتہائی درجہ 417.5 فٹ ہے۔شیر شاہ برج کے مقام پر پانی کا بہاؤ 392.7 فٹ تک ہے جبکہ انتہائی درجہ 393.5 فٹ ہے۔آئندہ 48 گھنٹوں میں ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ پل کے مقام پر پانی میں واضح کمی ہوئی جائے گی۔دریائے راوی ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 57 ہزار کیوسک اور درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 83 ہزار کیوسک اور نچلے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 87 ہزار کیوسک اور نچلے درجے کا سیلاب ہے۔پنجاب کے دریاؤں کا بہاؤ نارمل سطح پر آ رہا ہے دریاؤں کے بالائی علاقوں بارشوں کا سلسلہ رک چکا ہے۔مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 12 ہزار کیوسک اور نارمل سطح پر ہے۔خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پانی کا بہاؤ 68 ہزار کیوسک اور نارمل سطح پر ہے۔دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 61 ہزار کیوسک ہے۔ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 8 ہزار کیوسک اور نارمل سطح پر ہے۔ دریائے راوی شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 31 ہزار کیوسک اور نارمل لیول پر ہے۔ بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 48 ہزار کیوسک اور نچلے درجے کا سیلاب ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمے الرٹ ہیں۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Related posts

(ایف آئی اے) کا دہشت گردی کی مالی معاونت، کرپٹو کرنسی سے متعلق جرائم اور منی لانڈرنگ کے خلاف جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ملک گیر کارروائی کا آغاز

پنجاب حکومت کا اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑا ردوبدل، متعدد ڈپٹی کمشنرز، ڈی جیز اور سیکرٹریز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1466 ٹریفک حادثات، 14 افراد جاں بحق، 1744 زخمی