پنجاب اسمبلی کے 31واں اجلاس کا ایجنڈا جاری

31 واں اجلاس بروز پیر 15 ستمبر دوپہر 2 بجے ہو گا،اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے گا،اراکین اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے،اجلاس میں 5 تحریک التواء کار زیر بحث آئیں گی، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر عام بحث کا آغاز ہو گا،اجلاس میں پرائس کنٹرول پر عام بحث کا آغاز ہو گا،اراکین اسمبلی اجلاس میں اہم نوعیت کے حامل معاملات اٹھائیں گے،اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا،31 واں اجلاس سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے طلب کیا تھا.

Related posts

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد کے مستقبل کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی کی سفارش

حماد اظہر حراست میں، پولیس تاحال گرفتاری ڈالنے میں ناکام، مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ شروع