پی ڈی ایم اے پنجاب/ فلڈ رپورٹ

پی ڈی ایم اے پنجاب کی دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ دریائے راوی ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 47سو سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2489 موضع جات متاثر ہوئے۔دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث 701 موضع جات متاثر ہوئے۔دریائے راوی میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 1458 موضع جات متاثر ہوئے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 45 لاکھ 70 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔سیلاب میں پھنس جانے والے 25 لاکھ 12 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 392 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔سیلاب سے متاثر ہونے والے اضلاع میں 493 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 422 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔متاثرہ اضلاع میں ریسکیو وہ ریلیف سرگرمیوں میں 20 لاکھ 19 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔منگلا ڈیم 93 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 88 فیصد تک بھر چکا ہے۔پونگ ڈیم 94 فیصد جبکہ تھین ڈیم 89 فیصد تک بھر چکا ہے۔حالیہ سیلاب میں مختلف حادثات میں 101 شہری جانبحق ہوئے۔وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

Related posts

پنجاب حکومت کا سموگ کے خلاف گرینڈ آپریشن، لاہور کا اے کیو آئی کنٹرول میں: مریم اورنگزیب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت واسا لاہور سموگ کے تدارک کے لیے سرگرم، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا شہر بھر میں دورہ

خواجہ سعد رفیق اور سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا سی بی ڈی اور والٹن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کے معیار پر اطمینان کا اظہار