وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کی ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید نے ملاقات کی

بلوچستان میں برقی منصوبوں اور توانائی کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاگوادر سمیت بلوچستان کے بارڈر ایریاز میں قومی گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہمی کے امور پر بات چیت کی گئی زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیاوزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے،بجلی کی کمی دور کرنے اور عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے نئے قابل عمل منصوبوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے،بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کی بہتری صوبے کے ترقیاتی سفر کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے،صوبائی حکومت عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا