پنجاب حکومت کا اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑا ردوبدل، متعدد ڈپٹی کمشنرز، ڈی جیز اور سیکرٹریز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

لاہور: پنجاب حکومت نے اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے متعدد ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر جنرلز، کمشنرز اور سیکرٹریز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی ستھرا پنجاب بابر صاحب دین کو عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی کمشنر جھنگ تعینات کر دیا گیا، جبکہ انہیں ایم ڈی ستھرا پنجاب کے اضافی چارج سے بھی فارغ کر دیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلا کو ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب تعینات کر دیا گیا، جبکہ عمر جاوید کو ڈی جی ستھرا پنجاب مقرر کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کو چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات کیا گیا، جبکہ وحید اصغر بھٹی کو ایم ڈی پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ مقرر کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے اویس مشتاق کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ماہم آصف کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، جبکہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ محمد اکرام ملک کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور علی اکبر کو ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی تعینات کیا گیا۔

تسلیم اختر راؤ کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن، سید محمد عباس شاہ کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر، جبکہ ذوالفقار احمد بھون کو چیف ایگزیکٹو آفیسر صاف پانی اتھارٹی مقرر کیا گیا۔ سید علی اصغر کو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس تعینات کیا گیا۔

مزید برآں، ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید کو سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے نامزد کیا گیا۔ موسیٰ رضا کو ڈی جی ماحولیات، منصور احمد کو ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، مسرت جبیں کو سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب اور عمران احمد کو کمشنر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت کے مطابق ان تقرر و تبادلوں کا مقصد انتظامی امور کو مزید مؤثر اور بہتر بنانا ہے۔

Related posts

پنجاب حکومت کا اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑا ردوبدل، متعدد ڈپٹی کمشنرز، ڈی جیز اور سیکرٹریز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 1466 ٹریفک حادثات، 14 افراد جاں بحق، 1744 زخمی

نیب لاہور آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سرکاری اراضی کی واگزاری، حکومتی ملکیت کی بحالی اور آئندہ حکمتِ عملی پر اہم فیصلے