سندھ حکومت کی طرف سے آکسفورڈ یونیورسٹی اسکالرشپ کا اعلان

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اسکالرشپ گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے امیدواروں کے لیے دستیاب ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان نے بتایا کہ اسکالرشپ کے لیے امیدوار کا سندھ کا ڈومیسائل اور شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ امیدوار کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعلیمی معیار پر پورا اترنا اور انگریزی زبان میں مہارت بھی ضروری ہے۔

ترجمان کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کا انتخاب انٹرویو کے بعد حتمی کیا جائے گا۔ اسکالرشپ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کے حالیہ آکسفورڈ دورے کے تناظر میں دی جا رہی ہے۔

Related posts

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا بڑا فیصلہ: خطرناک اسکول عمارتیں فوری خالی کرنے کا حکم

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ: نویں جماعت کے پریکٹیکل پیپرز کی ای مارکنگ کا اعلان

پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل، نیا شیڈول 19 جنوری سے نافذ ہوگا