صبا قمر زمان نے پولیس وردی کیس میں خاموشی توڑ دی، مزاحیہ انداز میں ردِعمل دیا

لاہور: پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ صبا قمر زمان نے اپنے خلاف دائر مقدمے کے بعد پہلی بار خاموشی توڑ دی۔ لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اداکارہ نے بغیر اجازت پولیس کی وردی پہن لی۔

یہ معاملہ اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آیا جب ایک ویڈیو میں صبا قمر کو ڈریسنگ روم میں ایس پی کی وردی پہنے دیکھا گیا۔ بعد ازاں اداکارہ نے ایک میگزین کی پوسٹ کو ری شیئر کیا جس میں ان کا دفاع کیا گیا۔

میگزین کے ایڈیٹر ان چیف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کردار ہمیشہ رول کے مطابق لباس پہنتے ہیں، نہ کہ لوگوں کی تخلیقی سوچ کے مطابق۔ اس پر ردِعمل دیتے ہوئے صبا قمر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا: “اوہ خدایا! آج کل میں بہت زیادہ مشہور ہوگئی ہوں۔” ساتھ ہی انہوں نے مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شامل کیے۔

واضح رہے کہ یہ درخواست وکیل آفتاب باجوہ نے شہری وسیم زوار کی جانب سے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی بھی فرد کو سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی یا ایس پی کے عہدے کا بیج استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

Related posts

مجھے محسوس ہورہا تھا میں مرنے والی ہوں، کینسر انتہائی خوفناک احساس تھا: منیشا کوئرالا

کرتارپور راہداری گئے تو پاکستان میں بہت پیار ملا، فوجیوں نے بھی محبت کا اظہار کیا: سنی دیول

کنگنا رناوت کا بھارت کی جین زی کو ’گٹر جنریشن‘ قرار دینے والے اپنے سابقہ بیان سے یوٹرن