امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ مبینہ رومانوی تعلقات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف کو سخت اور طنزیہ جواب دے دیا۔
حال ہی میں امیشا پٹیل اور ہاردک پانڈیا کو ممبئی کے مشہور تاج محل پیلس میں ایک نجی تقریب کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس موقع پر اداکارہ کرکٹر کو اپنے چند دوستوں سے متعارف کرواتی بھی نظر آئیں۔
تقریب کی ایک ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دونوں شخصیات ایک ساتھ دکھائی دیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے امیشا پٹیل اور ہاردک پانڈیا کے درمیان مبینہ تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کردیں۔
ایک صارف نے وائرل ویڈیو کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا کے کندھے پر ہاتھ رکھنا دونوں کے درمیان مبینہ رومانوی تعلق کی نشاندہی کرتا ہے۔ صارف نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ڈیٹنگ کی افواہیں درست ثابت ہورہی ہیں۔
تاہم امیشا پٹیل نے اس دعوے کو نظر انداز کرنے کے بجائے براہِ راست جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے مذکورہ پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’’ہاں، یہ واقعی بہت رومانوی انداز تھا کہ میں نے اپنا ہاتھ ہاردک پر رکھا ہوا تھا۔‘‘
امیشا پٹیل نے مزید کہا کہ وہ مذکورہ صارف کو جانتی تک نہیں اور بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید اس شخص کی کوئی لڑکی دوست بھی نہیں، اسی لیے وہ دوستوں کے درمیان ہونے والی ایک عام ملاقات کو بھی رومانوی رنگ دے رہا ہے۔
اداکارہ کے اس ردعمل کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی اور صارفین نے امیشا کے جواب کو ان افواہوں پر واضح ردعمل قرار دیا۔
ہاردک پانڈیا کی ذاتی زندگی بھی خبروں میں
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا اس وقت ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ رومانوی تعلقات کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کرکٹر نے 2025 میں سوشل میڈیا پر ماہیکا شرما کے ساتھ اپنے تعلق کو باضابطہ طور پر ظاہر کیا تھا۔
ہاردک پانڈیا اس سے قبل اداکارہ اور ماڈل نتاشا اسٹینکووچ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ تاہم دونوں کی شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی اور بعد ازاں ان کی طلاق ہوگئی۔ سابق جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔
امیشا پٹیل اور ہاردک پانڈیا کے درمیان حالیہ ملاقات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈیٹنگ کی قیاس آرائیاں ضرور تیز ہوئیں، تاہم امیشا کے تازہ ردعمل سے واضح ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے ان دعووں کو رومانوی تعلق کی علامت قرار دینے کی تردید کی ہے۔

Related posts

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں

اداکاری کیلئے تعلیم ادھوری چھوڑنے پر کرینہ کپور کو آج بھی افسوس، بیٹوں کیلئے اہم نصیحت بھی کردی